• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عملدرآمد کے لئے عالمی برادری کے ساتھ کام کر نے کو تیار ہے، ورک رپورٹتازترین

March 05, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عملدرآمد اور انسانیت کی مشترکہ اقدارکے فروغ کے لیے  عالمی برادری کے ساتھ ملکر کام کر نے کو  تیار ہے۔ 

قومی مقننہ میں اتوار کے روز غورو خوض  کے لئے پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق  چین امن اور پرامن ترقی کی آزاد خارجہ پالیسی کے لئے پرعزم رہے گا اور پرامن بقائے باہمی کے 5اصولوں کی بنیاد پر دوسرے ممالک سے کے ساتھ دوستی و تعاون کو آگے بڑھائے گا۔ 

اس میں کہا گیا ہے کہ ہم باہمی فائدے کے لئے کھلے پن کی حکمت عملی پر قائم رہیں گے۔ عالمی امن کے تحفظ، عالمی ترقی میں حصہ لینے اور عالمی نظم و نسق کو برقرار رکھنے پر کام جاری رکھیں گے۔