بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) نے دو منصوبوں کی نقاب کشائی کی جن کا مقصد گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔
چھیان ہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کے منصوبے کے مطابق چین کو شینزین کے چھیان ہائی سے توقع ہے کہ وہ گریٹر بے ایریا سمیت ہانگ کانگ کی ترقی کی کو وسیت دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔
دستاویز کے مطابق 2035 تک کوآپریشن زون، جو کہ 120.56 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے، ایک جدت پر مبنی ترقیاتی ماڈل قائم کر چکا ہو گا جس میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ صنعتی ہم آہنگی اور مارکیٹ کے درمیان رابطہ شامل ہو گی جو ایک نیا بین الاقوامی تجارتی مرکز اور اعلی معیار کی ترقی کے لیے ایک بین الاقوامی اعلیٰ ترین شپنگ سروس سینٹر بن جائے گا۔
ایک الگ بیان میں این ڈی آر سی نے ہینگ چھن، ژون ہائی میں گوانگ ڈونگ -مکاؤ وسیع تعاون زون کے لیے ایک منصوبہ بھی جاری کیا۔
2035 تک، 106 مربع کلومیٹر پر محیط علاقہ گوانگژو-ژوہائی-مکاؤ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعی راہداری کے لیے مضبوط ترقی کا محرک بن جائے گا جس سے مکاؤ کی معیشت میں مناسب تنوع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔