بیجنگ (شِںہوا) گوانگ ڈونگ صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین چھن جی شینگ کو نظم و ضبط اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکال دیا گیا ہے۔
چین کے اعلیٰ انسداد بدعنوانی ادارے کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم ومعائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی جانب سے تفتیش اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی منظوری سے کیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے چھن اپنے نظریات اور عقائد کھوچکے تھے اور ان کے کاروباری افراد کے ساتھ نامناسب تعلقات تھے انہوں نے اپنے طرز عمل کی تحقیقات میں بھی مزاحمت کی تھی۔
بیان کے مطابق انہوں نے پارٹی اور حکومتی طرز عمل بہتر بنانے کے بارے میں پارٹی کے 8 نکاتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاکر کاروباری امور اور قرضوں کے لئے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم اور قیمتی تحائف وصول کئے۔ ان کا یہ طرز عمل جماعتی نظم ونسق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چھن کے تمام غیرقانونی فوائد ضبط کرلیے جائیں گے اور ان کا مقدمہ مزید جائزے اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ اداروں کو بھیج دیا جائے گا۔