• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،گوانگ ڈونگ صوبہ کے سابق سینئر صوبائی قانون ساز کو رشوت خوری کے الزام میں10 سال قید کی سزاتازترین

August 01, 2024

چھانگ شا(شِنہوا)چین کی ایک عدالت نے گوانگ ڈونگ صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لی چھون شینگ کو رشوت خوری کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 2001 سے مئی 2022 کے درمیان لی نے ہینان اور گوانگ ڈونگ صوبوں میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منصوبوں کے ٹھیکوں اور ملازمت کی ترقی جیسے معاملات میں دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں غیر قانونی طور پر7 کروڑ 94 لاکھ یوآن (تقریبا 1 کروڑ 11 لاکھ 30 ہزارامریکی ڈالر) سے زیادہ کی رقم اور تحائف قبول کیے تاہم انہوں نے اس مجموعی رقم کا کچھ  حصہ حاصل نہیں کیا تھا۔

عدالت کے مطابق  لی نے نومبر 2022 میں خود کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن میں  پیش کیا تھا۔

فیصلے کے مطابق لی پر 40 لاکھ یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور انکے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ فوائد کو ضبط کر کے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔