• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، گوانگ شی میں 600 میٹر طویل پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیاتازترین

February 02, 2024

نان ننگ (شِنہوا)چین کے گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے میں سٹیل سے بنا تقریباََ 600 میٹر طویل  کنکریٹ  تیان ای لونگ تان  پل  ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

یہ پل گوانگ شی کے شہر ہی چھی کی تیان ای کاونٹی میں دریائے ہونگ شوئی پر واقع ہے جو دو طرفہ چار لین پر مشتمل ہے اور اس کی کل لمبائی 2,488.55 میٹر ہے۔ لمبائی کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے طویل سٹیل سے بنا  مضبوط کنکریٹ آرچ پل ہے۔

اس پل کے افتتاح سے نان تیان ایکسپریس وے مکمل ہو گئی ہے جس سے گوانگ شی کی نان دان کاونٹی اور تیان ای کاونٹی آپس میں منسلک ہو گئی ہیں اور سفر کا وقت ڈیڑن گھنٹے  سے کم ہو کر  40 منٹ رہ گیا ہے۔

پل کے مرکزی ڈھانچے کی تعمیر دسمبر 2020 میں شروع ہوئی تھی۔ پل کی تکمیل کنکریٹ آرچ پلوں کے ارتقا میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم ژینگ جی لیان نے کہا کہ پل کی تعمیر کے دوران متعدد چیلنجوں پر قابو پایا گیا اور اختراعات حاصل کی گئیں جس سے کنکریٹ کے آرچ پلوں کی مستقبل میں ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔