بیجنگ(شِنہوا) چین میں جون کے دوران گودام ذخیرہ شعبے میں توسیع کی شرح سست رہی۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سروے کے مطابق شعبے کی ترقی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 50.7 فیصد تھا جو مئی سے 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ انڈیکس میں 50 فیصد سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 فیصد کی کم کی ریڈنگ سکڑا کو ظاہر کرتی ہے۔ سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے بتایا کہ جون میں ای کامرس فروخت کی تشہیری سرگرمیوں کے سبب گودام شعبے میں تیزی ہوئی۔ وانگ نے مزید بتایا کہ سروے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس شعبے کی کمپنیاں مستقبل میں مارکیٹ کے امکانات بارے پرامید ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس اور فیس میں کٹوتی جیسی معاون پالیسیوں، کاروباری پالیسیوں میں بہتری اور میکرو معیشت کی مستحکم بحالی کی بدولت رواں سال اس شعبے میں مستحکم اور پائیدار آپریشن بتدریج دوبارہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔