بیجنگ (شِنہوا) چین کے گودام ذخیرہ بارے شعبے میں مارچ کے مہینے کے دوران سست روی سے توسیع ہوئی۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ سروے کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران اس شعبے کی ترقی پر نظر رکھنے والا انڈیکس 50.2 فیصد رہا جو فروری کے مقابلے میں 6.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
50 فیصد سے زائد ریڈنگ توسیع کی طرف اشارہ دیتی ہے جبکہ 50 فیصد سے کم ریڈنگ سکڑاؤکی عکاسی کرتی ہے۔
سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے کہا ہے کہ مارچ کے مہینے کے دوران توسیع جاری رہی لیکن فروری کے مہینے کی اعلی بنیاد کے باعث یہ سست رفتار ی کا شکار تھی۔ یہ اس شعبے کی مستقل بحالی کا اشارہ دیتی ہے۔
سروے کے مطابق اس شعبے کی کمپنیز مارکیٹ کے مستقبل کے امکانات کے حوالے سے پرجوش ہیں اور اس شعبے میں رواں سال آہستہ ، مستحکم اور بامعنی آپریشن بحال ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔