بیجنگ (شِنہوا) چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اینڈ سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے ایک سروے کے مطابق اگست میں چین کا گودام ذخیرہ کرنے کا شعبہ مسلسل ساتویں ماہ توسیعی زون میں رہا ہے۔
سروے کے مطابق اس شعبے کی ترقی پر نظر رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 52 فیصد تھا جو جولائی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
50 فیصد سے اوپر کی ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ اس سے کم ریڈنگ سکڑاؤ کی عکاسی ہے۔
سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے کہا کہ انڈیکس مسلسل سات ماہ سے توسیعی زون میں رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گودام اسٹوریج شعبےنے اچھی ترقی کی رفتار برقرار رکھی ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ کھپت کی حامی پالیسیزکے زیادہ اثرات دکھانے کے ساتھ مارکیٹ کی طلب میں بہتری جاری رہنے کی توقع ہے اور گودام کی صنعت کا ستمبر کے دوران مستحکم اور مثبت ترقی برقرار رکھنے کا امکان ہے۔