بیجنگ (شِنہوا) چین میں گودام ذخیرہ سرگرمیوں میں اپریل کے دوران توسیع کا رجحان مزید مستحکم ہوا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اینڈ سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے سروے کے مطابق گزشتہ ماہ اس شعبے کی ترقی پر نظر رکھنے والا انڈیکس 53.7 فیصد رہا جو مارچ کے مقابلے میں 3.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
50 فیصد سے اوپر ریڈنگ توسیع کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ 50 فیصد سے نیچے سکڑاؤ کی عکاسی ہوتی ہے۔
سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے کہا کہ انڈیکس لگاتار تین ماہ تک توسیعی زون میں رہا ہے جو اس شعبے کی مضبوط بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس شعبے کے بڑے ذیلی انڈیکسزکی ترقی مضبوط کاروباری آپریشنز، اشیا کے کاروبار کی بہتر کارکردگی اور کاروباری اداروں کی فعال ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرتی ہے۔
وانگ نے کہا کہ مستقبل میں کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھتا رہے گا اور یہ شعبہ مستحکم اور بامعنی کارکردگی برقرار رکھے گا جس میں سرمایہ کاری کی مسلسل رفتار اور آف لائن کھپت کی تیز رفتار بحالی کی حمایت حاصل ہوگی۔