گوئی یانگ (شِنہوا) ماحولیاتی تہذیب پر مبنی چین کا واحد قومی سطح کا عالمی فورم "ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023 کا انعقاد چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں 8 سے 9 جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔
رواں سال کی تقریب میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو جدید بنانے اور سبز و کم کاربن ترقی کے فروغ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ فورم میں آن لائن اور آف لائن دونوں قسم کی سرگرمیاں ہوں گی ۔ توقع ہے کہ تقریباً 500 شرکاء فورم میں مدعو ہوں گے۔
منتظمین نے بتایا کہ تقریب کے دوران موضوعات پرمبنی ذیلی فورمز، نئی توانائی اور نئے مواد جیسی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکوں، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پرنمائشوں کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیاں بھی منعقد ہوں گی۔
فورم کا قیام 2009 میں ہوا تھا اور اب تک اس کے کامیابی سے 11 سیشن ہوچکے ہیں۔