• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین گہرے خلا میں مزید تحقیقی مہمات شروع کرے گاتازترین

November 25, 2022

بیجنگ(شِنہوا)  چین اگلے 10 سے 15 سالوں میں گہرے خلا میں  مزید تحقیقی مہمات انجام دے گا۔

 چین کے قمری ریسرچ پروگرام کے چیف ڈیزائنر اور اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم وو ویرین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  چین نے چاند کے تحقیق پروگرام کے چوتھے مرحلے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں چھانگ ای-7 ،چھانگ ای-6 اور چھانگ ای -8 شامل ہیں۔

ان میں سے چھانگ ای -6 چاند کے دور دراز کے علاقے  سے نمونے جمع کرنے اور انہیں زمین پر واپس لانے کے لیے تیار ہے۔ وو کے مطابق  اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو بنی نوع انسان کے لیے ایسے مشن کی کامیابی کا پہلا موقع ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ چھانگ ای-5 نے چاند کے قریبی علاقے سے  1ہزار 731 گرام مٹی حاصل کی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ چھانگ ای -6 چاند کے دوردراز کے علاقے سے مزید نمونے جمع کرے گا، جس کا مقصد 2 ہزار گرام کا ہدف حاصل کرنا ہے۔چیف ڈیزائنر کے مطابق، دیگر قمری مشنز کے تحت چھانگ ای -7 چاند کے قطب جنوبی پر اترے گا  اور چاند کے جنوبی قطب میں موجود غاروں میں پانی کی تلاش کرے گا جہاں کبھی سورج کی روشنی نہیں پہنچی۔