• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گھر کرائے پر دینے میں مالی تعاون بارے رہنما اصولوں کا مسودہ تیارتازترین

February 26, 2023

فائل فوٹو، چین ، دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ کے صدر دفتر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین نے گھر کرائے پر دینے کی مارکیٹ کے لئے مالی اعانت کو باضابطہ بنانے بارے رہنما اصولوں کا مسودہ تیار کرکے عوامی رائے حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

یہ رہنما اصول مرکزی بینک ، پیپلز بینک آف چائنہ اور چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے مشترکہ طور پر تیار کئے ہیں۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے کہا ہے کہ مالیاتی اختراع کے تجربے ، اداروں اور ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد گھر کرائے پر دینے کے کاروبار کو فراہم کردہ مالیاتی خدمات بہتر بنانا ہے۔

مرکزی بینک نے مزید کہا کہ مسودے میں مکانات کرائے پر دینے کے شعبے میں خصوصی اور بڑے کاروباری اداروں سے تعاون کرنے اور مختلف مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔