شی جیاژوآنگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر ہاندان میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3دیگر زخمی ہو گئے۔
ہاندان ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کے مطابق دھماکہ بدھ کی صبح 6 بج کر 5 منٹ کے قریب لِن ژانگ کاؤنٹی کے یی چھینگ ٹاؤن شپ میں ایک رہائشی مکان میں ہوا۔
کاؤنٹی کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق دھماکے سے رہائشی مکان اور قریبی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا اور قریبی مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔