• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، گہرے پانی کے گیس فیلڈ کو ریموٹ کنٹرول پیداوار میں تبدیل کردیا گیاتازترین

April 11, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین کی پہلی آزادانہ طور پر تیار اور تعمیر کردہ انتہائی گہرے پانی کی گیس فیلڈ شین ہائی یی ہاؤ یا ڈیپ سی نمبر 1 کو ریموٹ کنٹرول پیداوار سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے بعد اب طوفانون کے دوران بھی محفوظ اور مستحکم پیداوار کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے ہائی نان میں ذیلی ادارے کے جنرل منیجر لیو شیاؤ گانگ نے کہا کہ انتہائی گہرے پانی میں موجود گیس فیلڈز کو درپیش سب سے بڑا چیلنج موسم گرما اور خزاں کے طوفانوں کی کثرت ہے تاہم ڈیپ سی نمبر 1 کے پیداواری آلات اس وقت بہترین فعال حالت میں ہیں۔

چین کے جنوبی جزیرائی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا سے 150 کلومیٹرز کی مسافت پر واقع ڈیپ سی نمبر 1 سمندر میں 1 ہزار 500 میٹر گہرائی میں کام کرنے کے قابل ہے۔ یہ جون 2021 میں فعال ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 4.5 ارب مکعب میٹرز سے زیادہ گیس فراہم  کرچکا ہے۔

گیس فیلڈ آپریشنزملک کے انتہائی گہرے پانی میں تیل و گیس کی کھدائی کی صلاحیتوں کا اظہار، قومی توانائی تحفظ یقینی بنانے، ملک کے توانائی ڈھانچے کی بہتری اور علاقائی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔