• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گریجویٹس کے آجروں سے رابطے کے لیے آن لائن پروگرام کا آغازتازترین

November 23, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ایک بھرتی پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ گریجویٹس کو انٹرنیٹ کے ذریعے  آجروں کے ساتھ منسلک کرنے میں مدد فراہم  کی جا سکے۔

منگل کے روز شروع ہونے والا یہ پروگرام اپنی نوعیت کا چوتھا پروگرام ہے اور اسے چائنہ میڈیا گروپ، وزارت تعلیم اور پانچ دیگر اداروں نے شروع کیا تھا۔

چائنہ نیشنل مشینری انڈسٹری کارپوریشن، چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، اسٹیٹ پاور انویسٹمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر شرکت کرنے والے ادارے اور سرکاری ادارے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے  نئی بھرتی  کے لئے  روڈ شو پیش کریں گے۔

پہلے تین پروگراموں میں41 ہزار 558 کاروباری اداروں اور سرکاری  اداروں کی جانب  سے مجموعی طور پر35 لاکھ 10ہزار ملازمتوں  کی پیشکش کی گئی جس میں تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ کوائف موصول ہوئے۔