• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گریٹر بے ایریا میں طویل ترین انٹرسٹی ریلوے فعال ہوگئیتازترین

May 27, 2024

گوانگ ژو (شِنہوا)چین میں گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا میں ریلوے کے دو سیکشن کے فعال ہوجانے سے اس خطے کی طویل ترین انٹرسٹی ریلوے روٹ نے باضابطہ طور کام شروع کردیا۔

یہ ریلوے لائن مشرق سے مغرب تک ہوئی ژو، ڈونگ گوآن، گوانگ ژو، فوشان اور ژاؤ چھنگ سمیت کئی شہروں کو ملاتی ہے ۔ اس کی طوالت 258 کلومیٹر ہے جس میں عام ٹرینوں کے لیے 39 جبکہ تیز رفتارٹرینوں کے صرف 14 اسٹاپ ہیں ۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ٹرینوں کے درمیان اوسط وقفہ 26 منٹ ہے۔

مسافر سرکاری ریلوے بکنگ ایپ یا پھر اپنے پبلک ٹرانسپورٹ کارڈ کی مدد سے ریلوے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں فوشان ۔ ڈونگ گوان انٹرسٹی ریلوے کی پہلی ٹرین میں مسافروں دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

گوانگ ڈونگ انٹرسٹی ریلوے آپریشن کمپنی لمیٹڈ کے ایک سینئر انجینئر ژانگ چھاؤ کے مطابق ریلوے مقامی افراد کو سہولت مہیا کرے گی اور اسے ایک سب وے کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔

چین نے حالیہ برسوں میں گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا میں رابطوں کو فروغ دیا ہے ۔ گوانگ ژو میٹرو کے مطابق 2035 تک گریٹر بے ایریا میں ریل ٹرانزٹ 7 ہزار 500 کلومیٹر پر پھیلی ہوگی جو کاؤنٹی سطح سے اوپر کے تمام شہروں اور 50 ہزار سے زائد آبادی والے قصبوں کا احاطہ کرے گی۔