• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین گرمیوں کی تعطیلات میں نوعمر افراد کو صاف سائبراسپیس مہیا کرے گاتازترین

July 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کو صاف سائبراسپیس ماحول مہیا کرنے کے لئے دو ماہ کی ملک گیر مہم شروع کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا نے ایک مراسلہ جاری کردیا ہے۔ 

یہ مہم مختصر ویڈیو اور لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے شعبوں میں نمایاں مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی جہاں تشدد ، خون ریزی ، غنڈہ گردی یا بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے متعلق مواد نوعمر افراد پر نقصان دہ اثرات مرتب کرتا ہے۔ 

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ نے کہا کہ مہم میں سوشل میڈیا اور ای کامرس پلیٹ فارمز پر نگاہ رکھی جائے گی کیونکہ وہ نوعمر افراد میں غیر قانونی ویب سائٹس ، فحش زبان اور پورنوگرافی سے متعلق نامناسب مواد تقسیم کرسکتے ہیں۔

دیگر اہم شعبوں میں ایپلی کیشن اسٹورز، بچوں کے لئے تیار کردہ اسمارٹ ڈیوائسز اور اسمارٹ فون ایپلی کیشنز کا "نوعمر موڈ" شامل ہیں۔

سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کے ایک عہدیدار کے مطابق مقامی سائبر اسپیس انتظامیہ کو سائبر اسپیس میں نوعمر افراد سے متعلق نئی خصوصیات اور ابھرتے مسائل پر گہری نظر رکھنا اور قواعد کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنا ہوگی۔