بیجنگ(شِنہوا) چین کے بڑے شہروں میں رواں سال جون کے دوران گھروں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس)کے مطابق 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمت ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ قدرے گر گئی ،سالانہ بنیادوں پر، ملک کے چار اول درجے کے شہروں، بیجنگ، شنگھائی، گوانگژو اور شینژین میں سیکنڈ ہینڈ گھروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔