• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، گزشتہ 3 برس میں 37 لاکھ سے زائد مریض دل کے سٹینٹس کی رعایتی خریداری سے مستفید ہوئےتازترین

March 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2021 سے 2023 تک37 لاکھ سے زائد امراض قلب میں مبتلا مریضوں نے چین کے بلک پروکیورمنٹ پروگرام کے ذریعے خریدے گئے رعایتی سٹینٹس کا استعمال کرتے ہوئے امپلانٹس حاصل کیے۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق اسی مدت کے دوران، ملک نے پروگرام کے تحت سٹینٹس کے استعمال میں سالانہ 17 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

چین نے نومبر 2020 میں ہائی ویلیو طبی استعمال کی اشیاء کی مرکزی خریداری شروع کی تھی، جس کا پہلا آرڈر دل کے اسٹینٹ کا تھا جس سے منتخب مصنوعات کی قیمت تقریباً 700 یوآن (98.64 امریکی ڈالر) سے 800 یوآن تک کم کردی گئی۔

اس پروگرام سے پہلے دل کے سٹینٹس کی اوسط قیمت 13 ہزار یوآن جبکہ درآمد شدہ کی قیمت بھی تقریباً 20 ہزار یوآن تھی۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق دل کے اسٹینٹ امپلانٹس حاصل کرنے والے 95 فیصد سے زیادہ مریض اب اس پروگرام میں شامل اسٹینٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔