بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں بینکنگ شعبے کے صارفین کی جانب سے 69ہزار555 شکایات چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن اور اس کے مقامی بیورو کو موصول ہوئیں۔
کمیشن نے منگل کو بتایا کہ اس عرصے میں کریڈٹ کارڈ سروس سے متعلق کیسز کی تعداد 29ہزار981 رہی، جو مجموعی تعداد کا 43.1 فیصد ہے، جب کہ پرسنل لون کے کاروبار سے متعلق رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 28ہزار545 تک پہنچ گئی۔ سال 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں، کمیشن اور اس کے مقامی بیورو کو انشورنس کمپنیوں کے خلاف صارفین کی 22ہزار189 شکایات موصول ہوئیں، جب کہ لائف بیمہ کنندگان سے متعلق کیسز کی کل تعداد 14ہزار500 تھی۔ کمیشن نے شکایات کو بہتر طریقے سے نمٹانے اور صارفین کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بہترخدمات فراہم کرنے کے عزم کااظہار کیا ہے۔