بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کاورک سیفٹی کمیشن کادفتر بڑے حادثات کو روکنے کے لیے مخفی سیفٹی خطرات کی چھان بین اور ان کی اصلاح کے خصوصی آپریشن میں کوششیں تیز کرے گا۔
ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت کے عہدیداروانگ چھونگ شیان نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جو ادارے تحقیقات اور اصلاح کے کام کو فروغ دینے میں ناکام ہوں گے ان سےمناسب جوابدہی کی جائے گی۔
وانگ نے کہا کہ کمیشن نے اپریل کے آخر میں آپریشن کے لیے ایک ایکشن پلان جاری کیا تھا اور یہ کہ اب تک زیادہ تر صوبائی سطح کے علاقوں اور محکموں نے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے انتظامات کیے ہیں۔فی الحال، کمیشن نے نگرانی اور معائنہ کے کام کو انجام دینے کے لیے 20 جامع معائنہ ٹیمیں صوبائی سطح کے مختلف علاقوں میں بھیجی ہیں۔ وانگ نے کہا کہ دفتر نے تحقیقات اور اصلاحی پیش رفت کی باقاعدہ نگرانی اور نمایاں مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم تشکیل دی ہے۔