شی جیاژوانگ (شِنہوا) چین کا صوبہ ہیبے، بیجنگ -تیانجن-ہیبے علاقے کی مربوط ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے سلسلے میں رواں سال نقل و حمل کی تعمیر بارے 103.5 ارب یوآن (تقریباً 15.4 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ہیبے کے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے سربراہ سونگ رین تانگ نے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری میں ریلوے کے دو منصوبے شامل ہوں گےجو کہ مجموعی طور پر300 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہیں۔
اس میں تقریباً 9 ہزار 500 کلومیٹر تک پھیلے ہوئے نئے یا دوبارہ تعمیر شدہ سڑک کے منصوبے بھی شامل ہیں۔
سونگ نے مزید کہا کہ یہ صوبہ شیونگ آن نیو ایریا کو بیجنگ کے ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملانے والی ایکسپریس لائن کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے گا۔
اس عمل سے بیجنگ، تیانجن اور شیونگ آن نیو ایریا کے درمیان ٹریفک کی روانی میں آسان پیدا ہوگی۔یہ بیجنگ-تیانجن-ہیبے خطے کے زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں کے اعلیٰ معیار کے آ پریشن کو بھی فروغ دے گا۔