بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین یکجہتی کے فروغ کیلئے فلسطینی دھڑوں کی حمایت کرتا ہے اور اس مقصد کیلئے فعال طور پر کام کرتا رہاہے اور کرتا رہے گا۔
انہوں نے یہ بات اپنی معمول کی بریفنگ میں اس سوال کے جو ب میں کہی جب ان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کےاس بیا ن پر کیا تبصرہ کرنے کو کہا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ان تما م بیرونی عناصر کا اجلاس منعقد کرانا ہے جن کا غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے مختلف گروپوں پر اثر و رسوخ ہے اور جس سے فلسطینی صفوں میں اختلافات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ فلسطین کی اندرونی مفاہمت اور یکجہتی کا فروغ موجودہ حالات کے تنا ظر میں فلسطینی عوام کے منصفانہ مقصد اور تنازعہ فلسطین کے جلد ،جامع ،منصفانہ اور دیرپاحل کیلئے سازگار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین فلسطینی دھڑوں میں یکجہتی کے فروغ کی حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے کام کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔