• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ٹیلی اسکوپ فاسٹ سے شعاعوں کے تیزاخراج کے مآخذ پر نئی تحقیق، طرز عمل میں بے ترتیبی کا انکشافتازترین

April 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے ٹائم انرجی ڈومین میں ریڈیو ٹیلی اسکوپ فاسٹ  سے شعاعوں کے تیزرفتار اخراج یعنی فاسٹ ریڈیو برسٹس (ایف آر بیز)کے طرز عمل کا جامع تجزیہ کرنے کے لئے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے جس میں طرز عمل کے بے ترتیب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آر بیز شعاعوں کے اخراج کی شدید ترین لہریں ہیں جو صرف چند ملی سیکنڈ تک رہتی ہیں۔ شعاعوں کے ان حصوں میں موجود روشن ترین کائناتی اخراج کے مآخذ کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے۔

چین کی 500 میٹر اپرچر کرویکل ریڈیو ٹیلی اسکوپ (فاسٹ) سے حاصل شدہ اعداد و شمار کی روشنی میں چینی اکیڈمی برائے سائنسز کی قومی فلکیاتی رصدگاہ  کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایک نیا تجزیاتی خاکہ کیا ہے جو اخراج کے عمل میں بے ترتیبی اور افراتفری کی نوعیت کا اندازہ لگاسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ٹائم انرجی ڈومین میں تیز رفتار شعاعوں کے اخراج کا رویہ بنیادی طور پر عمومی مظاہر جیسے زلزلوں اور شمسی لہروں سے مختلف ہوتاہے اور یہ براؤنی حرکت کی طرح اعلیٰ درجے کی بے ترتیبی ظاہر کرتے ہیں جس سے ایف آر بیز کے مآخذ سے متعلق تحقیق کو نئی راہ ملتی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور چائنہ قومی فلکیاتی رصدگاہ سے وابستہ لی ڈی نے کہا کہ جدید تجزیاتی طریقوں کے ساتھ ملکر فاسٹ کی بہترین مشاہداتی صلاحیتیں کائنات میں پراسرار اخراج کے سگنلز کا تفصیلی مطالعے کے قابل بنائیں گی جس سے اس کے مآخذ کا کھوج لگانے کی توقع ہے۔

یہ تحقیق جرنل سائنس بلیٹن میں سرورق کے طور پر شائع ہوئی ہے۔