بیجنگ(شِنہوا)چین میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے جمعرات سے نئے قانون کا نفاذ کیا جائیگا تاکہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک صنعتی اور مکمل معاشرتی نظام کی تعمیر کی کوشش کی جا سکے۔
نئے قانون کی منظوری ستمبر 2022ء میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز اجلاس میں دی گئی گئی تھی۔
نئے قانون میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ فراڈ کی وارننگ جاری کرنے اور اس کی روک تھام کا نظام قائم کرنے کیلئے پولیس کے محکمے متعلقہ سرکاری محکموں اور کاروباری اداروں کیساتھ مل کر کام کریں جبکہ ممکنہ متاثرین کو ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے جال میں پھنسنے سے روکنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔
نئے قانون کے مطابق وہ لوگ جو ایسے خطوں میں چلے جاتے ہیں جہاں فراڈ بہت زیادہ ہے اور جن پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے یا ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کی وجہ سے فوجداری قوانین کے تحت سزا یافتہ افراد کو ملک چھوڑنے سے روکا جا سکتا ہے۔