بیجنگ(شِنہوا) چین کی ٹیلی کمیونیکیشن صنعت میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران ابھرتے ہوئے کاروباروں کی وجہ سے مستحکم توسیع ہوئی ہے ۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے میں کمپنیز کی مجموعی کاروباری آمدنی 569.9 ارب یوآن (تقریباً 80.5 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.2 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت نے کہا کہ انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 22.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ٹیلی کام کاروبار کی آمدنی میں 4.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار فائیو جی خدمات کے پھیلاؤ کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔ اپریل کے آخر تک ملک میں 27 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ فائیو جی بیس اسٹیشنز تھے اور پہلے چار مہینوں کےدوران 7 کروڑ 30 لاکھ 8 ہزار فائیو جی موبائل صارفین کا خالص اضافہ ہوا۔