• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ٹیلی کمیونیکشن اور سائبر دھوکے بازی سے آگاہی کی قومی مہم کاآغازتازترین

June 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ٹیلی کمیونیکشن اور سائبر دھوکے بازی سے نمٹنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ایک ماہ پرمحیط قومی مہم کاآغاز کر دیا ہے۔

 مہم کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سنٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ اور پبلک سکیورٹی کی وزارت نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔ مہم کے دوران مقامی حکام چین بھر میں نچلی سطح تک رسائی کی کوششوں کو منظم کریں گے، کمیو نیٹز،دیہی علاقوں،گھروں،سکولوں اور تجارتی مراکز تک پہنچ کر آگاہی فراہم کرینگے۔

اہداف پر مبنی آگاہی پروگرامز میں مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں زیادہ خطرات والے گروپس کاروباری اداروں، مالیاتی عملہ، نابالغ اور بزرگ افراد پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دھوکے بازی کے عام  کیسز اوردھوکہ دہی کے حالیہ حربوں کو وسیع طور پر اجاگر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی دھوکے بازی سے  آگاہی  اوراس سے بچنے کی صلاحیتوں کو بہتر کیا جا سکے۔حکام عوام کو قانونی نقطہ نظر سے رہنمائی فراہم کرنے اورذاتی تحفظ کیلئے فوجداری مقدمات پر بھی روشنی ڈالیں گے تاکہ لوگوں کی نادانستہ طور پر دھوکہ بازوں کا آلہ کار یا انکا ساتھی  بننے کی حوصلہ شکنی ہو۔