• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ہیلتھ کیئرفراڈ کے خلاف سخت کریک ڈاون کے لیے رہنما ضوابط جاریتازترین

March 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ہیلتھ انشورنس فراڈ سے متعلق جرائم کے کیسز سے نمٹنے کے لیے  رہنما ضوابط جاری  کیے ہیں تاکہ اس طرح کے جرائم کے خلاف کریک ڈاون کو تیز کیا جا سکے، جن میں حالیہ برسوں میں اضافہ  ہوا ہے ۔

گائیڈ لائنز، سپریم پیپلز کورٹ، سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ اور وزارت پبلک سیکورٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی ہیں  جس سے توقع ہے کہ شعبہ صحت سے متعلق فراڈ کرنے والے افراد کو سزا دینے کے لیے ایک تفصیلی قانونی بنیاد فراہم  ہوگی۔

ضوابط  کے مطابق، طبی اداروں کی جانب سے  میڈیکل سروسز اور میڈیکل بلز جیسی چلائی جانے والی اسکیموں  میں جعلسازی کرنے  والوں کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسے افراد جنہوں نے ہیلتھ  انشورنس کی رقم کی واپسی کی ادائیگی غیر قانونی طور پر دھوکہ دہی  یا دوسروں کے میڈیکل انشورنس سرٹیفکیٹ کا استعمال کرتے ہوئے حاصل کی انہیں بھی دھوکہ دہی کے ارتکاب کی سزا دی جائے گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، چینی عدالتوں نے 2021 اور 2023 کے درمیان  ہیلتھ انشورنس فراڈ  سے متعلقہ کم از کم 1 ہزار  213 مقدمات کی  ابتدائی تحقیقات مکمل کی جن میں سے 2023 میں 500 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔