• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ہینان میں گندم کی کٹائی مکمل ہونے کے قریبتازترین

June 12, 2023

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہینان میں گندم کی بڑے پیمانے پر کٹائی کا کام بنیادی طور پر مکمل کر لیا گیا ہے۔

صوبہ کے زراعت اور دیہی ترقی بیورو کے مطابق ہینان میں مشینری سے گندم کٹائی کا کام 30 مئی کو شروع ہوا تھا اور 2 لاکھ 16 ہزار مشینیں مشترکہ طور یہ کام انجام دے رہی تھیں۔

اس سے قبل ہینان کو طویل عرصے سےبارش کا سامنا کرنا پڑا تھا جس نے گندم کی فصل کو متاثر کیا۔ بارش سے متاثرہ گندم کے کھیتوں پر زرعی مشینری سے کٹائی اور اناج کو خشک کرنے کی بروقت کوششیں کی گئی ہیں تاکہ اناج کی پیداوار میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

فصل کی کٹائی کے بعد پودے لگائے جاتے ہیں۔ اتوار تک ہینان میں موسم گرما کے اناج کی بوائی کا رقبہ 7 کروڑ 80 لاکھ 20 ہزار مو (تقریباً 52 لاکھ ہیکٹر) تک پہنچ گیا جو تخمینہ شدہ مجموعی رقبے کا 85.7 فیصد ہے۔

ہینان چین میں اناج پیدا کرنے والا ایک اہم علاقہ ہے جہاں گندم کی بوائی کا رقبہ 8 کروڑ 50 لاکھ مو سے زائد ہے اور ملک کی مجموعی گندم کی ایک چوتھائی پیداوار یہاں ہوتی ہے۔