بیجنگ(شِنہوا)چین میں بدھ کوختم ہونے والی یوم مئی کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران یومیہ اوسطاً 12 لاکھ 50 ہزار سے زائداندرون و بیرون ملک سفری دورے ریکارڈ کئے گئے جوگزشتہ سال کی نسبت تقریباً 2.2 گنا زیادہ ہیں۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) نے جمعرات کوکہا کہ رواں سال یہ تعداد 2019 میں یوم مئی کی تعطیلات کا 59.2 فیصد رہی۔
این آئی اے نے کہا کہ اندرون ملک سفری دورے 31 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئے جبکہ بیرون ملک تقریباً 31 لاکھ 50 ہزار سفری دورے کئے گئے۔