بیجنگ (شِنہوا) چین میں پانچ روزہ یوم مئی کی تعطیلات کے پہلے روز ریلوے کے ذریعے آمدورفت بلند سطح پر پہنچ گئی۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) کے مطابق ہفتہ کو کل 12 ہزار 64 ریل گاڑیوں کی آمدورفت ہو ئی جنہوں نے 1کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار مسافروں کے سفر کے لئے سہو لیات فرا ہم کیں۔
چائنہ ریلوے نے کہا ہے کہ اتوار کو تقریباً 1کروڑ 80 لاکھ ریلوے مسافروں کے سفر اور 11 ہزار 217 ریل گاڑیوں کے چلنے کی توقع ہے۔
ملک میں یوم مئی کی تعطیلات کے دوران سفر کی زبردست مانگ کی اطلاع ملی ہے جو جنوری کے آخر میں ہونے والی 7 روزہ موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کے بعد پہلی طویل تعطیلات ہیں۔
رواں سال یوم مئی کی تعطیلات 29 اپریل سے 3 مئی تک ہوں گی۔