بیجنگ (شِںہوا) یوم مئی تعطیلات کے دوران چین کے تجارتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 27 کروڑ رہی جس کا یومیہ اوسط 5 کروڑ 40 لاکھ 40 ہزار بنتا ہے۔ یہ ایک برس قبل کے مقابلے میں 162.9 فیصد اضافہ ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چین میں نوول کرونا وائرس کے نمٹنے بارے اقدامات بہتر بنانے کے بعد اس طرح کی پہلی تعطیل تھی۔ ریلوے کو امید تھی کہ یومیہ 1 کروڑ 81 لاکھ 80 ہزار مسافر سفر کریں گے جو 2022 کی یوم مئی کی تعطیلات سے 464.4 فیصد سے زائد ہے۔ یوم مئی کی 5 روزہ تعطیلات بدھ کے روز ختم ہو ئیں۔
بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اوسط فضائی مسافروں کی تعداد بڑھ کر 18 لاکھ 80 ہزار تک پہچنے کی توقع ہے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 507.4 فیصد زائد ہے جبکہ شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 99.1 فیصد اور 114.2 فیصد اضا فہ متوقع ہے۔
وزارت کے مطابق تعطیلات میں ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی 101.83 فیصد بڑھ کر تقریباً 6 کروڑ 21 لاکھ دورے یومیہ ہوگئی۔