بیجنگ(شِنہوا)چین نے یون نان اور سیچھوان صوبوں میں خشک سالی سے نجات کے لیے مرکزی حکومت کی فنڈنگ سے17 کروڑ 40 لاکھ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 45 لاکھ 10 ہزار ڈالر) مختص کیے ہیں۔
چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ ڈیزاسٹر ریلیف فنڈز اسکے اور وزارت آبی وسائل کے ذریعے مختص کیے گئے ہیں جو بنیادی طور پر دونوں صوبوں کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی اور زرعی آبپاشی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔
چین کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اپریل میں دونوں صوبوں میں درجہ حرارت عام سالوں سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کے علاوہ دونوں صوبوں میں خشک سالی برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر پانی کے وسائل کے انتظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔