• Washington, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، یوننان صوبے میں پل کی تعمیر کے دوران کرین حادثہ، 6 افراد ہلاکتازترین

August 23, 2024

کُن مِنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں ریلوے پل کی تعمیر کے دوران ایک کرین ستون لے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ صبح تقریباً 7 بجکر 30 منٹ  پر ایک انتہائی بڑے پل کے تعمیراتی مقام پر پیش آیا۔ یہ پل یوننان کے صدرمقام کُن مِنگ کی شون دیان کاؤنٹی میں چھونگ چھنگ ۔کن منگ تیزرفتار ریلوے کا حصہ ہے۔

تعمیراتی منصوبے کے ٹھیکیدار چائنا ریلوے 16 ویں بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ اور مقامی حکومت نے حادثے کے بعد ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ایک امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کی جس میں مقامی فائر ، پبلک سیکیورٹی ، صحت اور محکمہ ریلوے کا عملہ شامل تھا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔