• Prineville, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین یورپ ما ل برادار ریل سروس سے مئی میں ترسیلی سامان کا سب سے زیادہ حجم ریکارڈتازترین

June 16, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چائنا سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ(چائنا ریلوے) نے کہا ہے کہ چین یورپ ما ل برادار ریل سروس نے مئی میں سب سے زیادہ  ماہانہ حجم ریکارڈ کیا۔

اس ماہ کے دوران چین یورپ مال بردار ریل سروس نے گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصد اضافے کیساتھ ایک ہزار سات سو چوبیس دورے کئے جبکہ کارگو سروس نے  ایک لاکھ چھیاسی ہزار 20 فٹ  مساوی  سامان یونٹس کی نقل وحمل کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ے کہ مئی میں سامان کی ترسیل کا حجم  تاریخ میں ایک ماہ کا سب سے زیادہ حجم ہے۔سال کےآغاز سے ہی چائنا ریلوے نے جدید ریلوے لاجسٹک نظام کی تعمیر تیز کی،احتیاط سے کارگو ٹرانسپورٹ کو منظم کیا  اور ریلوے نظام کی مال برادری نقل وحمل کی صلاحیت اور خدمات کے معیار کو بہتر بنا نا جاری رکھا ۔

کمپنی کے اعداد وشمار سے علم ہوا ہے کہ ملک کی مقامی ریلوے نے 33کروڑ 70 لاکھ ٹن سامان کی نقل وحمل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.8 فیصد زیادہ ہے۔