• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ یورپی یونین تعاون میں نیدرلینڈز ایک حقیقی "گیٹ وے" ہے، صدر شیتازترین

March 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چینی صدر شی نے چین۔ یورپی یونین تعاون میں نیدرلینڈزکو ایک حقیقی "گیٹ وے" قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ، نیدرلینڈزکے ساتھ مختلف سطح پر تبادلے برقرار رکھنے، رابطے اور مکالمے کی پاسداری کرنے اور باہمی فائدے اور دونوں کے لئے مفید نتائج حاصل کرنے کوتیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ،نیدرلینڈز سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کوفروغ دینے کا خواہشمند ہے اور ڈچ کاروباری اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈچ بھی چینی کاروباری اداروں کو منصفانہ اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کریں گے۔

چینی صدر شی نے فریقین پر زور دیا کہ وہ زراعت، آبی تحفظ اور توانائی جیسے شعبوں میں روایتی تعاون کو فروغ دیں اور مصنوعی ذہانت، ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی اور سلوراکانومی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اہلکاروں کے تبادلے آسان بنانے، تعلیمی، ثقافتی اور ذیلی قومی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مزید اقدامات جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر ڈچ وزیراعظم روٹے نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ نیدرلینڈز۔ چین دوطرفہ تعاون میں پیشرفت کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں ۔ ڈی کپلنگ اور چین کو توڑنا  ڈچ حکومت کی پالیسی کا حصہ نہیں کیونکہ چین کے ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی اقدام  سب کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نیدرلینڈز قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چین سے اپنی شراکت داری کو وسعت دینے سمیت اہلکاروں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرنے، معیشت، تجارت اور کاربن اخراج میں کمی جیسے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے، جی 20 اور دیگر کثیر الجہتی فورمز کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی نمایاں امور پر تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔