چھنگ دو (شِنہوا) ووشو کے مردوں کے نان چھوان میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ایرانی کھلاڑی شاہین بنی تالیبی کے چہرے پر مسکراہٹ موجود تھی۔
19 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ انہیں مارشل آرٹس سے محبت ہے، وہ چھنگ دو کے یونیورسٹی کھیلوں میں حصہ لیکر بہت خوش ہیں اور دیگر حریفوں سے سیکھیں گے۔
جاپان کے نیشنل مارشل آرٹس کوچ اور جاپانی مارشل آرٹس اینڈ تائی چھی الائنس کے ڈائریکٹر کونگ شیانگ ڈونگ نے بتایا کہ زیادہ سے زیادہ جاپانی نوجوان مارشل آرٹس میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔
کونگ نے مزید کہا کہ وہ جاپانی کھلاڑیوں کی چھنگ دو یونیورسٹی کھیلوں میں قیادت کر رہے ہیں تاکہ وہ چینی ثقافت اور مارشل آرٹس کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
کونگ نے کہا کہ ایک تحریک اور یہاں تک کہ ایک مکا بھی ثقافتی معنی رکھتا ہے۔
مختلف قومیتوں اور رنگ و نسل کے افراد جمنازیم میں مارشل آرٹس کی ایک ہی زبان بولتے تھے۔
امریکہ کے 21 سالہ الیکس نی نے یونیورسٹی کھیلوں میں مردوں کے گن شو میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن میں جیکی چن اور جیٹ لی کی فلمیں دیکھنے کے بعد مارشل آرٹس کا شوق ہوا تھا۔
فرانس کے 21 سالہ ایون ڈیورڈ نے کہا کہ وہ روزانہ مارشل آرٹس کی مشق کرتے ہیں جبکہ انہیں چینی ثقافت سے محبت ہے۔