• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ٹیسلا کا شنگھائی میں نئی بڑی فیکٹری تعمیر کر نے کا اعلانتازترین

April 10, 2023

شنگھائی (شِنہوا) امریکی کارساز  ٹیسلا انکارپوریٹڈنے شنگھائی میں نئی میگا فیکٹری تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے جو صرف کمپنی کے انرجی اسٹوریج پراڈکٹ میگا پیک کی تیاری کے لئے مخصوص ہو گی۔

ٹیسلا نے شنگھائی میں منصوبے کی دستخظی تقریب کے موقع پر کہا کہ نئے پلانٹ کا رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں افتتاح ہو گا جبکہ 2024 کی دوسری سہ ماہی میں پیداوار کا آغاز ہو گا۔

ابتدائی طور پر نئی فیکٹری میں ہر سال 10 ہزار میگا پیک یونٹس تیار کئے جائیں گے جو کہ انرجی اسٹوریج کے تقریباً 40  گیگا واٹ گھنٹے کے برابر ہے۔

 یہ مصنوعات دنیا بھر میں فروخت کی جائیں گی۔