• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ٹیسلا شنگھائی فیکٹری کی جانب سے 64 ہزار سے زائد گاڑیوں کی فراہمیتازترین

August 04, 2023

شنگھائی (شِںہوا) ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے جولائی کے دوران 64 ہزار 285  الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 128 فیصد زائد ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران فیکٹری کی مجموعی ترسیل 5 لاکھ 40 ہزار یونٹس سے زائد ہوچکی ہے جو 2021  کی مجموعی ترسیل سے زائد ہے۔

ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے حال ہی میں اپنی ماڈل وائی (ریئر ۔وہیل ڈرائیو) گاڑی کو جنوبی کوریا کو برآمد کرنا شروع کیا ہے۔ یہ چین میں تیار کردہ ٹیسلا گاڑیوں کی جنوبی کوریا کی منڈی میں پہلا داخلہ ہے۔

کمپنی کے مطابق فیکٹری میں استعمال ہونے والی کار کے پرزوں میں 95 فیصد سے  زائد مقامی طور پر تیار کردہ ہیں۔