بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر تعمیرات ، شہری اوردیہی ترقی نی ہونگ نے کہا ہے کہ چین اپنے جائیداد کے شعبے میں مستحکم اور پائیدار ترقی کے تحفظ سے متعلق پالیسیوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس شعبے میں اعتماد بڑھانے اور خطرات میں کمی کے لئے گزشتہ برس قرض کےبدلے گروی کی سازگار شرائط، کم شرح سود ، ٹیکس اور فیس میں رعایت سمیت سمیت اقدامات پر عملدرآمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہری آباد میں اضافے اور گھروں کی تزئین و آرائش کے دیکھتے ہوئے چین میں جائیداد کے شعبے میں اب بھی بہت زیادہ صلاحیت اور ترقی کی گنجائش موجود ہے۔
نی ہونگ نے زور دے کر کہا کہ جائیداد ضابطوں پر مخصوص شہری پالیسیاں بہتر بنانا اور مساوی بنیادوں پر ملکیت کی مختلف اقسام کے تحت ریئل سٹیٹ کاروباری اداروں کی قرض سے متعلق ضروریات پوری کرنا ضروری ہے۔
وزیرنے مزید کہا کہ اس کے علاوہ فروخت کے لئے سستے مکانات کی تعمیر اور لیز کے ذریعے سستے مکانات کی فراہمی کو مضبوط بنایا چاہئے تاکہ لوگوں کی رہائش اوراطمینان کے ساتھ کام کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔