• Dublin, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کرے گاتازترین

July 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کااظہار کیا ہے کہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے رابطوں اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اس کے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات میں مستحکم اور مضبوط پیش رفت ہوگی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روزپریس بریفنگ کے دوران چینی نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو کے جاپان اور جنوبی کوریا کے آئندہ دوروں کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب ماساتاکا اوکانو کے ساتھ چین-جاپان سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 16ویں دور جبکہ جنوبی کوریا کےنائب وزیر خارجہ کم ہونگ کیون  کے ساتھ  چین جنوبی کوریا وزرا خارجہ کے درمیان 21 سے 25 جولائی تک سیئول میں  اعلیٰ سطحی سٹریٹجک مذاکرات کے 10ویں دور میں شرکت کریں گے،ترجمان نے کہا کہ فریقین کے درمیان ملاقاتوں کے مخصوص انتظامات پر بات چیت جاری ہے۔

لِن نے کہا کہ یہ مذاکرات چین اور جاپان اور چین اور جنوبی کوریا کے درمیان مشاورت کے لیے ادارہ جاتی عمل کاحصہ ہیں، جس کے دوران دونوں فریق باہمی تعلقات کے ساتھ ساتھ مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔