• Oslo, Norway
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ جاپان دوستی کو فروغ دینے کے لیے سمپوزیم کا انعقادتازترین

November 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین اورجاپان کے مابین  ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 سے زائد ماہرین اور دانشوروں  نے آن لائن اور آف لائن شرکت  کرتے ہوئے  دو طرفہ تعلقات پر بھرپور تبادلہ خیال کیا۔

اس تقریب کا اہتمام چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ نے جاپان۔ چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا جو کہ  بیجنگ اور ٹوکیو میں بیک وقت  منعقد ہوئی ۔

 سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ کے نائب چیئرمین وانگ گو چھنگ نے کہا کہ چین اور جاپان کے  طویل مدتی،  مستحکم  اور پائیدار تعلقات کی ترقی دونوں ملکوں کے عوام کے بنیادی مفادات پر پورا اترتی ہے۔

وانگ نے واضح کیا  کہ دونوں ملکوں کوچاہیے کہ غیر سرکاری تنظیموں اور دوستانہ افراد کے تبادلے کو تیز کریں ، باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد کو بڑھائیں  اور چین جاپان دوستی میں مزید کردار اد کریں ۔

جاپان کے ماہرین اور دانشوروں  نے کہا کہ تاریخی حقائق کا تعصب کے بغیر سامنا کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کو چاہیے کہ چین کے خلاف اپنی ماضی کی جارحیت کو تسلیم کرے  اوراس پر غور کرے جبکہ اپنی نوجوان نسلوں تک ان تاریخی حقائق کو ایمانداری کے ساتھ پہنچانا چاہیے۔