• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جاپان کے ساتھ تعاون کے امکانات سے مزیداستفادہ کے لیے تیار ہے: وزیر اعظمتازترین

January 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک متعدد شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین اور جاپان میں کاروباری اداروں کی حمایت کرنے کے لیے تیار اور جاپان سمیت تمام ممالک کے کاروباری اداروں کا چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو دورے پر آئے جاپانی تجارتی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس کی قیادت جاپان بزنس فیڈریشن کے چیئرمین ماساکازو توکورا، جاپان چین اقتصادی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کوسی شندو اور جاپان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین کین کوبایشی کر رہے تھے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-جاپان تعلقات ماضی کے ورثے کو ترقی دینے اور مستقبل کے مواقع کھولنے کے ایک اہم مرحلے پر ہیں، لی نے دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں پر زور دیا کہ وہ امن، دوستی اور تعاون کی درست سمت پر قائم رہتے ہوئے چین-جاپان تعلقات کومستحکم ترقی کی شاہراہ پر واپس لائیں۔