سیول(شِنہوا) سہ فریقی تعاون کی 25 ویں سالگرہ، ادارہ جاتی اشتراک اور روشن مستقبل کیلئے تبادلوں کے فروغ کے عنوان سے سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ (ٹی سی ایس)نے بین الاقوامی فورم برائے سہ فریقی تعاون (آئی ایف ٹی سی ) 2024 کی سیول میں میزبانی کی۔
افتتاحی سیشن میں ٹی سی ایس کے سیکرٹری جنرل لی ہی سوپ نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کو مشترکہ طور پر درپیش چیلنجز اور پیچیدہ عالمی تنازعات کو تسلیم کیا اور کہا کہ سہ فریقی تعاون نے گزشتہ 25 سال کے دوران تنازعات پر قابو پانے اور چیلنجز کو مواقعوں میں تبدیل کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک اختلافات کو پس پشت ڈال کر بقائے باہمی،ہم آہنگی کو فروغ دیں اور باہمی احترام اور فوائد کیساتھ مستقبل کے تعاون کی بنیاد کو توسیع دینا جاری رکھیں۔
سیول،سہ فریقی تعاون سیکرٹریٹ (ٹی سی ایس) کے سیکرٹری جنرل لی ہی-سوپ جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقدہ سہ فریقی تعاون کے بین الاقوامی فورم (آئی ٹی ایف سی ) 2024 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
اس کے بعد کے دو سیشنز میں جن کا عنوان ''مشترکہ مستقبل کے لیے وژن، ماضی اور آگے کی راہ کے اسباق" اور "ڈیجیٹل گٹھ جوڑ ، سہ فریقی تعاون میں باہمی تاثر کو کم کرنے کے لیے حل کی تلاش'' تھا، میں تجربہ کار سیاستدانوں، اعلیٰ حکام، سفارت کاروں، ممتاز سکالرز اور ماہرین نے تینوں ممالک کے درمیان ماضی کے تعاون کا جائزہ لیا جو اس وقت باہمی اعتماد کے بحران سے دوچار ہیں۔
انہوں نے موجودہ رجحان کی تشخیص کی، مستقبل کی سمت اور ڈیجیٹل دور میں باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔