بیجنگ(شِنہوا)چین آلودگی پر قابو پانے، ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے حیاتاتی اور ماحولیاتی نگرانی کا ایک جدید نظام قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے متعلق اسے توقع ہے کہ یہ اس ضمن میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔
چینی وزارت ِ حیاتیات وماحولیات کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئے نظام کے تحت بروقت مستند، درست، جامع اور تازہ اعداد و شمار جمع کرنے میں مدد ملے گی۔
منصوبے کے تحت سیٹلائٹ،ہوابازی اور زمین پر ریموٹ سینسنگ طریقہ کار سے فائدہ اٹھانے کے لیے نگرانی کا ایک نیٹ قائم کیا جائے گا اور ٹیکنالوجیز کی نگرانی کے عمل کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ڈیجیٹل ذہانت متعارف کرائی جائے گی۔
چین 2035 تک اس نظام کی تیاری مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی بدولت ملک کی حیاتیاتی وماحولیاتی نگرانی کی صلاحیتیں جدید عالمی سطح تک پہنچ جائیں گی۔