• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جدید تیکنیکی طریقوں سے استغاثہ کی استعداد کار بڑھائے گاتازترین

May 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جدید تیکنیکی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے اپنے استغاثہ کے استعداد کار بہتر بنانے کی سمت پیش قدمی کی ہے جبکہ اس ضمن نے اعلیٰ استغاثہ نے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔

چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ کے جاری کردہ رہنما اصول میں مقدمات کو نمٹانے میں ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی، ہینڈ رائٹنگ تجزیہ اور نفسیاتی جانچ سمیت دیگر تکنیک کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

رہنما اصول میں اہم اور متنازع امور سے نمٹنے اور غلطی درست کرنے میں تکنیکی ذرائع کے اہم کردار پر زور دیا گیا ہے۔

رہنما اصول میں استغاثہ کی تکنیک کا مؤثر استعمال یقینی بنانے کے لئے مختلف تکنیکی طریقہ کار میں ماہر اہلکاروں پر مشتمل عملے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ان تکنیکی طریقہ کار میں فرانزک سائنس، الیکٹرانک ڈیٹا تجزیہ، عدالتی اکاؤنٹنگ اور ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

اس ضمن میں اعلیٰ عوامی استغاثہ پیشہ ورانہ آلات سے لیس خصوصی لیبارٹریاں قائم کرے گا جو پیچیدہ امور سے نمٹنے میں ملک بھر میں عدالتی عملے کی معاونت کرے گا۔