• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین جدت پرمبنی ترقی کو مضبوط بنائے گا:صدر شیتازترین

September 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک  جدت پر مبنی ترقی کو مضبوط بنائے گا۔

چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2023 کی عالمی تجارتی سمٹ سے ہفتہ کو بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ چین خدمات کی تجارت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے،ڈیٹا کے لیے بنیادی سسٹمزمیں پائلٹ اصلاحات لانے اور اصلاحات اور جدت کے ذریعے ڈیجیٹل تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیزرفتار پیش رفت کرے گا۔  

 صدرشی  نے کہا کہ چین رضاکارانہ طور پر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے قومی تجارتی منڈی قائم  اورماحول دوست ترقی کے لیے ایک بڑا کردار ادا کرنےکی جانب  خدمات کی صنعت کو مدد فراہم کرے گا۔

چین کے صدر نے کہا کہ جدت  کے لیے چین جدید خدمات کی صنعتوں، اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ اور جدید زراعت کے ساتھ خدمات کی تجارت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا۔