بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے ایک سینئر قانون ساز کے خلاف مبینہ طور پر پارٹی نظم وضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بدھ کو جاری ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق جیانگ شی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر ین می جین کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور نگرانی کا قومی کمیشن تحقیقات کررہا ہے۔