• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، جیانگ شی صوبے کے سابق سینئر قانون ساز پر رشوت خوری کے الزا م میں فرد جرم عائدتازترین

January 29, 2024

یجنگ(شِنہوا)چین کےمشرقی صوبہ جیانگ شی کے سابق سینئر قانون ساز یِن میے گین کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے مطابق  یِن نے مبینہ طور پر اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور دوسروں کے لیے منافع حاصل کرنے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا، جبکہ اس کے بدلے میں خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی اشیاء غیر قانونی طور  وصول کیں۔

استغاثہ نے مدعا علیہ کو ان کے قانونی حقوق سے آگاہ کر تے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کے دلائل سنے۔

 نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں سان مِنگ کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں ین کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔