بیجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے ایک سابق سینئر قانون ساز کے خلاف جماعتی نظم ونسق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اتوار کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق جیانگ سو صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سابق رکن اور قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین لیو ہان ڈونگ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن تحقیقات کررہا ہے۔